احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الأُضْحِيَةِ
باب: قربانی کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1493
حدثنا ابو عمرو مسلم بن عمرو بن مسلم الحذاء المدني , حدثنا عبد الله بن نافع الصائغ ابو محمد , عن ابي المثنى، عن هشام بن عروة , عن ابيه , عن عائشة , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " ما عمل آدمي من عمل يوم النحر , احب إلى الله من إهراق الدم , إنها لتاتي يوم القيامة بقرونها , واشعارها , واظلافها , وان الدم ليقع من الله بمكان قبل ان يقع من الارض , فطيبوا بها نفسا " , قال: وفي الباب , عن عمران بن حصين , وزيد بن ارقم , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب , لا نعرفه من حديث هشام بن عروة , إلا من هذا الوجه , وابو المثنى اسمه: سليمان بن يزيد , وروى عنه ابن ابي فديك , قال ابو عيسى: ويروى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه قال: " في الاضحية لصاحبها بكل شعرة حسنة " , ويروى بقرونها.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قربانی کے دن اللہ کے نزدیک آدمی کا سب سے محبوب عمل خون بہانا ہے، قیامت کے دن قربانی کے جانور اپنی سینگوں، بالوں اور کھروں کے ساتھ آئیں گے قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے قبولیت کا درجہ حاصل کر لیتا ہے، اس لیے خوش دلی کے ساتھ قربانی کرو۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ہشام بن عروہ کی اس حدیث کو ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں،
۲- اس باب میں عمران بن حصین اور زید بن ارقم رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- راوی ابومثنی کا نام سلیمان بن یزید ہے، ان سے ابن ابی فدیک نے روایت کی ہے،
۴- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: قربانی کرنے والے کو قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلے نیکی ملے گی،
۵- یہ بھی مروی ہے کہ جانور کی سینگ کے عوض نیکی ملے گی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأضاحي 3 (3126)، (تحفة الأشراف: 17343) (ضعیف جداً) (سند میں ’’ ابو المثنی سلیمان بن یزید ‘‘ سخت ضعیف ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (3126) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (671) ، المشكاة (1470) ، ضعيف الجامع الصغير (5112) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(1493) إسناده ضعيف / جه 3126 ¤ أبو لمثني سليمان بن يزيد الخزاعي : ضعيف (تق: 8340 ) وحديث ”لصاحبھا بكل شعرة حسنة“ فى ضعيف سنن ابن ماجه (3127)

Share this: