احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: باب فِي مَبْعَثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَابْنُ كَمْ كَانَ حِينَ بُعِثَ
باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی بعثت اور بعثت کے وقت آپ کی عمر کا بیان
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3621
حدثنا محمد بن إسماعيل، حدثنا محمد بن بشار، حدثنا ابن ابي عدي، عن هشام بن حسان، عن عكرمة، عن ابن عباس، قال: " انزل على رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو ابن اربعين , فاقام بمكة ثلاث عشرة , وبالمدينة عشرا , وتوفي وهو ابن ثلاث وستين ". قال ابو عيسى: هذا حسن صحيح.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کی گئی تو آپ چالیس سال کے تھے، پھر آپ مکہ میں تیرہ سال تک رہے اور مدینہ میں دس سال تک، اور آپ کی وفات ہوئی تو آپ ترسٹھ (۶۳) سال کے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/مناقب الأنصار 28 (3851)، 45 (3902، 3903) (تحفة الأشراف: 6227) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح مختصر الشمائل (317)

Share this: