احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: باب صِيَامِ الْمُتَطَوِّعِ بِغَيْرِ تَبْيِيتٍ
باب: رات میں روزے کی نیت کئے بغیر نفلی روزہ رکھنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 733
حدثنا هناد، حدثنا وكيع، عن طلحة بن يحيى، عن عمته عائشة بنت طلحة، عن عائشة ام المؤمنين، قالت: دخل علي رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما، فقال: " هل عندكم شيء "، قالت: قلت: لا، قال: " فإني صائم ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن میرے پاس آئے اور آپ نے پوچھا: کیا تمہارے پاس کچھ (کھانے کو) ہے میں نے عرض کیا: نہیں، تو آپ نے فرمایا: تو میں روزے سے ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصیام 32 (1154)، سنن ابی داود/ الصیام 72 (2455)، سنن النسائی/الصیام 67 (2324)، سنن ابن ماجہ/الصیام 26 (1701)، (تحفة الأشراف: 17872)، مسند احمد (6/49، 207) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، الإرواء (965) ، صحيح أبي داود (2119)

Share this: