احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

51: باب مَنَاقِبِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ رَضِي اللَّهُ عَنْهُ
باب: سعد بن معاذ رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3847
حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا وكيع، عن سفيان، عن ابي إسحاق، عن البراء، قال: اهدي لرسول الله صلى الله عليه وسلم ثوب حرير , فجعلوا يعجبون من لينه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اتعجبون من هذا , لمناديل سعد بن معاذ في الجنة احسن من هذا ". وفي الباب عن انس. قال ابو عيسى: وهذا حديث حسن صحيح.
براء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ ریشمی کپڑے ہدیہ میں آئے، ان کی نرمی کو دیکھ کر لوگ تعجب کرنے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں سعد بن معاذ رضی الله عنہ کے رومال اس سے بہتر ہیں ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں انس رضی الله عنہ بھی حدیث مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/بدء الخلق 8 (3249)، مناقب الأنصار 12 (3802)، واللباس 26 (5836)، والأیمان والنذور 3 (6640)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 24 (2468)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 11 (157) (تحفة الأشراف: 1850) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: دیگر لفظوں میں آپ نے دنیا ہی میں سعد بن معاذ کے جنتی ہونے کی خوشخبری سنا دی رضی الله عنہ۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: