احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

83: باب مَا جَاءَ فِي النَّهْىِ عَنِ الْقِرَاءَةِ، فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ
باب: رکوع اور سجدے میں قرأت کی ممانعت۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 264
حدثنا إسحاق بن موسى الانصاري، حدثنا معن، حدثنا مالك بن انس، ح وحدثنا قتيبة، عن مالك، عن نافع، عن إبراهيم بن عبد الله بن حنين، عن ابيه، عن علي بن ابي طالب، ان النبي صلى الله عليه وسلم " نهى عن لبس القسي والمعصفر، وعن تختم الذهب، وعن قراءة القرآن في الركوع ". وفي الباب عن ابن عباس، قال ابو عيسى: حديث علي حديث حسن صحيح، وهو قول اهل العلم من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم والتابعين، ومن بعدهم كرهوا القراءة في الركوع والسجود.
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی اور کسم کے رنگے ہوئے کپڑے پہننے، سونے کی انگوٹھی پہننے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- علی رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عباس رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے،
۳- صحابہ کرام، تابعین عظام اور ان کے بعد کے لوگوں میں سے اہل علم کا یہی قول ہے، ان لوگوں نے رکوع اور سجدے میں قرآن پڑھنے کو مکروہ کہا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 41 (480)، واللباس 4 (2078)، سنن ابی داود/ اللباس 11 (4044)، سنن النسائی/التطبیق 7 (1041)، و 61 (119، 1120)، الزینة 43 (5172، 5176، 5178، 5183)، و77 (5266-5272)، سنن ابن ماجہ/اللباس 21 (3602)، و40 (3642)، (تحفة الأشراف: 1079)، موطا امام مالک/الصلاة 6 (28)، مسند احمد (1/80، 81، 92، 104، 114، 119، 121، 123، 126، 132، 133، 134، 137، 138، 146)، ویأتي عند المؤلف في اللباس 5 (1725)، و13 (1737) والأدب 45 (2808) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: