احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

33: باب مَا جَاءَ فِي اشْتِرَاطِ الْوَلاَءِ وَالزَّجْرِ عَنْ ذَلِكَ
باب: ولاء کی شرط لگانے اور اس پر سرزنش کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1256
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، حدثنا سفيان، عن منصور، عن إبراهيم، عن الاسود، عن عائشة، انها ارادت ان تشتري بريرة، فاشترطوا الولاء، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " اشتريها فإنما الولاء لمن اعطى الثمن، او لمن ولي النعمة ". قال: وفي الباب، عن ابن عمر. قال ابو عيسى: حديث عائشة حديث حسن صحيح، والعمل على هذا عند اهل العلم، قال: ومنصور بن المعتمر يكنى: ابا عتاب. حدثنا ابو بكر العطار البصري، عن ابن المديني، قال: سمعت يحيى بن سعيد، يقول: إذا حدثت عن منصور، فقد ملات يدك من الخير لا ترد غيره، ثم قال يحيى: ما اجد في إبراهيم النخعي، ومجاهد، اثبت من منصور، قال محمد: عن عبد الله بن ابي الاسود، قال: قال عبد الرحمن بن مهدي منصور، اثبت اهل الكوفة.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بریرہ (لونڈی) کو خریدنا چاہا، تو بریرہ کے مالکوں نے ولاء ۱؎ کی شرط لگائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ سے فرمایا: تم اسے خرید لو، (اور آزاد کر دو) اس لیے کہ ولاء تو اسی کا ہو گا جو قیمت ادا کرے، یا جو نعمت (آزاد کرنے) کا مالک ہو۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عمر رضی الله عنہما سے بھی حدیث مروی ہے،
۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/کفارات الأیمان 8 (6717)، سنن النسائی/الطلاق 30 (3479)، (وانظر أیضا ما یقدم برقم: 1154، وما یأتي برقم: 2124 و2125) (تحفة الأشراف: 15992) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ولاء وہ ترکہ ہے جسے آزاد کیا ہوا غلام چھوڑ کر مرے، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بائع کے لیے ولاء کی شرط لگانا صحیح نہیں، ولاء اسی کا ہو گا جو خرید کر آزاد کرے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2521)

Share this: