احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

60: باب مِنْهُ
باب: امر بالمعروف، نہی عن المنکر اور ذکر الٰہی آدمی کے لیے مفید ہے۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2412
حدثنا محمد بن بشار، وغير واحد , قالوا: حدثنا محمد بن يزيد بن خنيس المكي، قال: سمعت سعيد بن حسان المخزومي , قال: حدثتني ام صالح، عن صفية بنت شيبة، عن ام حبيبة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " كل كلام ابن آدم عليه لا له، إلا امر بمعروف، او نهي عن منكر، او ذكر الله " , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب لا نعرفه إلا من حديث محمد بن يزيد بن خنيس.
ام المؤمنین حبیبہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انسان کی ساری باتیں اس کے لیے وبال ہیں ان میں سے اسے امربالمعروف، نہی عن المنکر اور ذکر الٰہی کے سوا اسے کسی اور کا ثواب نہیں ملے گا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے اسے ہم صرف محمد بن یزید بن خنیس کی روایت سے جانتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الفتن 12 (3974) (تحفة الأشراف: 15877) (ضعیف) (سند میں ’’ محمد بن یزید بن خنیس ‘‘ لین الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (3974) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (861) ، ضعيف الجامع الصغير (4283) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2412) إسناده ضعيف / جه 3974 ¤ أم صالح لا يعرف حالها (تق: 8740)

Share this: