احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

45: باب مَا جَاءَ مَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ إِنَّ هَذِهِ لاَ تُغْزَى بَعْدَ الْيَوْمِ
باب: فتح مکہ کے دن فرمان نبوی ”آج کے بعد مکہ میں جہاد نہیں کیا جائے گا“ کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1611
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا يحيى بن سعيد، حدثنا زكريا بن ابي زائدة، عن الشعبي، عن الحارث بن مالك بن البرصاء، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يوم فتح مكة يقول: " لا تغزى هذه بعد اليوم إلى يوم القيامة "، قال ابو عيسى: وفي الباب، عن ابن عباس، وسليمان بن صرد، ومطيع، وهذا حديث حسن صحيح، وهو حديث زكريا بن ابي زائدة، عن الشعبي، فلا نعرفه إلا من حديثه.
حارث بن مالک بن برصاء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: مکہ میں آج کے بعد قیامت تک (کافروں سے) جہاد نہیں کیا جائے گا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ یعنی زکریا بن ابی زائدہ کی حدیث جو شعبی کے واسطہ سے آئی ہے،
۲- ہم اس حدیث کو صرف ان ہی کی روایت سے جانتے ہیں،
۳- اس باب میں ابن عباس، سلیمان بن صرد اور مطیع رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 3280) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی مکہ اب دارالحرب اور کفار کا مسکن نہیں ہو گا کہ یہاں جہاد کی پھر ضرورت پیش آئے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (2427)

Share this: