احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

65: باب مَا جَاءَ فِي نَشْرِ الأَصَابِعِ عِنْدَ التَّكْبِيرِ
باب: اللہ اکبر کہتے وقت انگلیاں کھلی رکھنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 239
حدثنا قتيبة، وابو سعيد الاشج، قالا: حدثنا يحيى بن اليمان، عن ابن ابي ذئب، عن سعيد بن سمعان، عن ابي هريرة، قال: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا كبر للصلاة نشر اصابعه ". قال ابو عيسى: حديث ابي هريرة: حسن، وقد روى غير واحد هذا الحديث، عن ابن ابي ذئب، عن سعيد بن سمعان، عن ابي هريرة، ان النبي صلى الله عليه وسلم كان " إذا دخل في الصلاة رفع يديه مدا " وهذا اصح من رواية يحيى بن اليمان، واخطا يحيى بن اليمان في هذا الحديث.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے اللہ اکبر کہتے تو اپنی انگلیاں کھلی رکھتے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوہریرہ کی حدیث حسن ہے،
۲- دیگر کئی لوگوں نے یہ حدیث بطریق «ابن أبي ذئب عن سعيد بن سمعان عن أبي هريرة» روایت کی ہے (ان کے الفاظ ہیں) کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں داخل ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ خوب اچھی طرح اٹھاتے تھے۔ یہ روایت یحییٰ بن یمان کی روایت سے زیادہ صحیح ہے، یحییٰ بن یمان کی روایت غلط ہے ان سے اس حدیث میں غلطی ہوئی ہے، (اس کی وضاحت آگے آ رہی ہے)۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 13082) (ضعیف) (سند میں ’’ یحیی بن الیمان ‘‘ اخیر عمر میں مختلط ہو گئے تھے، اس لیے انہیں وہم زیادہ ہوتا تھا، اس لیے انہوں نے ’’ رفع يديه مداً ‘‘ (اگلی روایت کے الفاظ) کی بجائے ’’ نشر أصابعه ‘‘ کہہ دیا)

قال الشيخ الألباني: ضعيف صفة الصلاة / الأصل، التعليق على ابن خزيمة (458) // ضعيف الجامع الصغير وزيادته الغتح الكبير، الطبعة المرتبة برقم (4447) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ يحيى بن اليمان : صدوق عابد يخطئ كثيرا وقد تغير (تق:7679)

Share this: