احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

116: باب
باب: حج سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 964
حدثنا احمد بن منيع، ومحمد بن الوزير الواسطي المعنى واحد، قالا: حدثنا إسحاق بن يوسف الازرق، عن سفيان، عن عبد العزيز بن رفيع، قال: قلت لانس بن مالك حدثني بشيء عقلته عن رسول الله صلى الله عليه وسلم اين صلى الظهر يوم التروية ؟ قال: " بمنى ". قال: قلت: فاين صلى العصر يوم النفر ؟ قال: " بالابطح "، ثم قال: " افعل كما يفعل امراؤك ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح، يستغرب من حديث إسحاق بن يوسف الازرق، عن الثوري.
عبدالعزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی الله عنہ سے کہا: مجھ سے آپ کوئی ایسی بات بیان کیجئیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یاد کر رکھی ہو۔ بتائیے آپ نے آٹھویں ذی الحجہ کو ظہر کہاں پڑھی؟ انہوں نے کہا: منیٰ میں، (پھر) میں نے پوچھا: اور کوچ کے دن عصر کہاں پڑھی؟ کہا: ابطح میں لیکن تم ویسے ہی کرو جیسے تمہارے امراء و حکام کرتے ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اور اسحاق بن یوسف الازرق کی روایت سے غریب جانی جاتی ہے جسے انہوں نے ثوری سے روایت کی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 83 (1653)، و146 (1783)، صحیح مسلم/الحج 58 (1309)، سنن ابی داود/ المناسک 59 (1912)، سنن النسائی/الحج 190 (3000)، (تحفة الأشراف: 988)، سنن الدارمی/المناسک 46 (1914) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1670)

Share this: