احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: باب مَا جَاءَ فِي الإِفْطَارِ مُتَعَمِّدًا
باب: جان بوجھ کر رمضان کے روزے چھوڑ دینے کے حکم کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 723
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا يحيى بن سعيد، وعبد الرحمن بن مهدي، قالا: حدثنا سفيان، عن حبيب بن ابي ثابت، حدثنا ابو المطوس، عن ابيه، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من افطر يوما من رمضان من غير رخصة ولا مرض، لم يقض عنه صوم الدهر كله وإن صامه ". قال ابو عيسى: حديث ابي هريرة لا نعرفه إلا من هذا الوجه، وسمعت محمدا، يقول: ابو المطوس اسمه يزيد بن المطوس، ولا اعرف له غير هذا الحديث.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بغیر کسی شرعی رخصت اور بغیر کسی بیماری کے رمضان کا کوئی روزہ نہیں رکھا تو پورے سال کا روزہ بھی اس کو پورا نہیں کر پائے گا چاہے وہ پورے سال روزے سے رہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث کو ہم صرف اسی طریق سے جانتے ہیں،
۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا کہ ابوالمطوس کا نام یزید بن مطوس ہے اور اس کے علاوہ مجھے ان کی کوئی اور حدیث معلوم نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الصیام 38 (2396، 2397)، سنن ابن ماجہ/الصیام 15 (1672)، مسند احمد (2/458، 470)، سنن الدارمی/الصوم 18 (1756)، (تحفة الأشراف: 14616) (ضعیف) (سند میں ابو المطوس لین الحدیث ہیں اور ان کے والد مجہول)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (1672) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (368) مختصرا، المشكاة (2013) ، ضعيف الجامع الصغير (5462) ، ضعيف أبي داود (517 / 2396) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(723) إسناده ضعيف / د 2396، جه 1672

Share this: