احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: باب مَا جَاءَ فِيمَنْ سَأَلَ الشَّهَادَةَ
باب: شہادت کی دعا مانگنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1653
حدثنا محمد بن سهل بن عسكر البغدادي، حدثنا القاسم بن كثير المصري، حدثنا عبد الرحمن بن شريح، انه سمع سهل بن ابي امامة بن سهل بن حنيف يحدث، عن ابيه، عن جده، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من سال الله الشهادة من قلبه صادقا، بلغه الله منازل الشهداء وإن مات على فراشه "، قال ابو عيسى: حديث سهل بن حنيف حديث حسن غريب، لا نعرفه إلا من حديث عبد الرحمن بن شريح، وقد رواه عبد الله بن صالح، عن عبد الرحمن بن شريح، وعبد الرحمن بن شريح يكنى ابا شريح وهو إسكندراني، وفي الباب، عن معاذ بن جبل.
سہل بن حنیف رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص سچے دل سے شہادت کی دعا مانگے تو اللہ تعالیٰ اسے شہداء کے مرتبے تک پہنچا دے گا اگرچہ وہ اپنے بستر ہی پر کیوں نہ مرے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- سہل بن حنیف کی حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف عبدالرحمٰن بن شریح کی ہی روایت سے جانتے ہیں، اس حدیث کو عبدالرحمٰن بن شریح سے عبداللہ بن صالح نے بھی روایت کیا ہے، عبدالرحمٰن بن شریح کی کنیت ابوشریح ہے اور وہ اسکندرانی (اسکندریہ کے رہنے والے) ہیں،
۲- اس باب میں معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإمارة 46 (1909)، سنن ابی داود/ الصلاة 361 (1520)، سنن النسائی/الجہاد 36 (3164)، سنن ابن ماجہ/الجہاد 15 (2797)، (تحفة الأشراف: 4655)، سنن الدارمی/الجہاد 16 (2451) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی اگر وہ شہید ہو کر نہ مرے تو بھی وہ شہداء کے حکم میں ہو گا اور شہیدوں کا ثواب اسے حاصل ہو گا گویا شہادت کے لیے صدق دلی سے دعا کرنے کی وجہ سے اسے یہ مرتبہ حاصل ہوا۔ اللہ کی راہ میں شہادت کی دعا اہل ایمان کو کرتے ہی رہنی چاہیئے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2797)

Share this: