احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: باب مَا جَاءَ فِي صِفَةِ شَجَرِ الْجَنَّةِ
باب: جنت کے درختوں کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2523
حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا الليث، عن سعيد بن ابي سعيد المقبري، عن ابيه، عن ابي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه قال: " إن في الجنة لشجرة يسير الراكب في ظلها مائة سنة " , وفي الباب عن انس وابي سعيد، قال ابو عيسى: هذا حديث صحيح.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں ایسے درخت ہیں کہ سوار ان کے سایہ میں سو برس تک چلتا رہے (پھر بھی اس کا سایہ ختم نہ ہو گا)۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث صحیح ہے،
۲- اس باب میں انس اور ابو سعید خدری رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنة 1 (2726) (تحفة الأشراف: 14314) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: