احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: باب مَا جَاءَ فِي صِفَةِ شَرَابِ أَهْلِ النَّارِ
باب: جہنمیوں کے مشروب کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2581
حدثنا ابو كريب، حدثنا رشدين بن سعد، عن عمرو بن الحارث، عن دراج، عن ابي الهيثم، عن ابي سعيد، عن النبي صلى الله عليه وسلم في قوله: كالمهل سورة الكهف آية 29 , قال: " كعكر الزيت فإذا قربه إلى وجهه سقطت فروة وجهه فيه " , قال ابو عيسى: هذا حديث لا نعرفه إلا من حديث رشدين بن سعد، ورشدين قد تكلم فيه من قبل حفظه.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے قول «كالمهل» کے بارے میں فرمایا: وہ پانی تلچھٹ کی طرح ہو گا جب اسے (کافر) اپنے منہ کے قریب کرے گا تو اس کے چہرے کی کھال اس میں گر جائے گی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث ہم صرف رشدین بن سعد کی روایت سے جانتے ہیں، اور رشدین کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4058) (ضعیف) (سند میں ’’ دراج ابو السمح ‘‘ اور ’’ رشدین بن سعد ‘‘ ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (5678) ، التعليق الرغيب (4 / 234) // وسيأتي (478 / 2723 و 656 / 3556) //

Share this: