احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

136: بَاب اللهم مَتِّعْنِي بِسَمْعِي إِلَخْ​
باب: یہ دعا کرنا کہ میرے دونوں کانوں سے مجھے فائدہ پہنچا​
حدثنا يحيى بن موسى، اخبرنا جابر بن نوح، قال: اخبرنا محمد بن عمرو، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يدعو فيقول: " اللهم متعني بسمعي وبصري , واجعلهما الوارث مني , وانصرني على من يظلمني , وخذ منه بثاري ". قال ابو عيسى: هذا حسن غريب هذا الوجه.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دعا میں یہ کہتے تھے: «اللهم متعني بسمعي وبصري واجعلهما الوارث مني وانصرني على من يظلمني وخذ منه بثأري» اے اللہ! مجھے اپنے دونوں کانوں اور دونوں آنکھوں سے فائدہ پہنچا، اور ان دونوں کو میرے لیے باقی رکھ اور مجھ پر ظلم ڈھانے والوں کے خلاف میری مدد فرما، اور ظالم سے تو میرا بدلہ لے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 15010) (حسن)

Share this: