احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

62: باب مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ
باب: اخلاق حسنہ کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2002
حدثنا ابن ابي عمر، حدثنا سفيان، حدثنا عمرو بن دينار، عن ابن ابي مليكة، عن يعلى بن مملك، عن ام الدرداء، عن ابي الدرداء، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال: " ما شيء اثقل في ميزان المؤمن يوم القيامة من خلق حسن، وإن الله ليبغض الفاحش البذيء "، قال ابو عيسى: وفي الباب عن عائشة، وابي هريرة، وانس، واسامة بن شريك، وهذا حديث حسن صحيح.
ابو الدرداء رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن مومن کے میزان میں اخلاق حسنہ سے بھاری کوئی چیز نہیں ہو گی اور اللہ تعالیٰ بےحیاء، بدزبان سے نفرت کرتا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عائشہ، ابوہریرہ، انس اور اسامہ بن شریک رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأدب 8 (4799) (تحفة الأشراف: 11002)، و مسند احمد (6/442، 446، 448، 451) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (876) ، الروض النضير (941)

Share this: