احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: باب وَمِنْ سُورَةِ مَرْيَمَ
باب: سورۃ مریم سے بعض آیات کی تفسیر۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3155
حدثنا ابو سعيد الاشج، وابو موسى محمد بن المثنى، قالا: حدثنا ابن إدريس، عن ابيه، عن سماك بن حرب، عن علقمة بن وائل، عن المغيرة بن شعبة، قال: بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى نجران، فقالوا لي: الستم تقرءون يا اخت هارون وقد كان بين عيسى، وموسى ما كان، فلم ادر ما اجيبهم، فرجعت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فاخبرته، فقال: " الا اخبرتهم انهم كانوا يسمون بانبيائهم والصالحين قبلهم "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح غريب، لا نعرفه إلا من حديث ابن إدريس.
مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نجران بھیجا (وہاں نصاریٰ آباد تھے) انہوں نے مجھ سے کہا: کیا آپ لوگ «يا أخت هارون» ۱؎ نہیں پڑھتے؟ جب کہ موسیٰ و عیسیٰ کے درمیان (فاصلہ) تھا جو تھا ۲؎ میری سمجھ میں نہیں آیا کہ میں انہیں کیا جواب دوں؟ میں لوٹ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو بتایا، تو آپ نے فرمایا: تم نے انہیں کیوں نہیں بتا دیا کہ لوگ اپنے سے پہلے کے انبیاء و صالحین کے ناموں پر نام رکھا کرتے تھے ۳؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث صحیح غریب ہے، اور ہم اسے صرف ابن ادریس ہی کی روایت سے جانتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الآداب 1 (2135) (تحفة الأشراف: 11519) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اے ہارون کی بہن تیرا باپ غلط آدمی نہیں تھا، اور نہ تیری ماں بدکار تھی۔
۲؎: پھر تو یہ بات غلط ہے کیونکہ یہاں خطاب مریم سے ہے مریم کو ہارون کی بہن کہا گیا ہے، ہارون موسیٰ کے بھائی تھے، اور موسیٰ و عیسیٰ علیہما السلام کے زمانوں میں ایک لمبا فاصلہ ہے، پھر مریم کو ہارون کی بہن کہنا کیسے صحیح ہو سکتا ہے؟۔
۳؎: یعنی آیت میں جس ہارون کا ذکر ہے وہ مریم کے بھائی ہیں، اور وہ ہارون جو موسیٰ کے بھائی ہیں وہ اور ہیں۔

قال الشيخ الألباني: حسن مختصر تحفة الودود

Share this: