احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

134: بَاب مِنْ أَدْعِيَةِ النَّبِيِّ ﷺ​
باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض دعاؤں کا بیان​
حدثنا يحيى بن موسى، اخبرنا وكيع، اخبرنا ابو فضالة الفرج بن فضالة، عن ابي سعيد المقبري، ان ابا هريرة، قال: دعاء حفظته من رسول الله صلى الله عليه وسلم لا ادعه: " اللهم اجعلني اعظم شكرك واكثر ذكرك واتبع نصيحتك واحفظ وصيتك ". قال ابو عيسى: هذا غريب.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک دعا جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (سن کر) یاد کی ہے اسے میں برابر پڑھتا ہوں (وہ یہ ہے): «اللهم اجعلني أعظم شكرك وأكثر ذكرك وأتبع نصيحتك وأحفظ وصيتك» اے اللہ مجھے ایسا بنا دے کہ میں کثرت سے تیرا شکر ادا کروں، زیادہ سے زیادہ تیرا ذکر کروں، تیری نصیحت کی اتباع کروں اور تیری نصیحت ہمیشہ یاد رکھوں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 14937) (ضعیف) (سند میں ’’ فرج بن فضالة ‘‘ ضعیف ہیں)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3604/2) ضعيف ¤ حديث الفرج بن فضالة عن أبى سعيد عن أبى هريرة قال: ”دعاء حفظته من رسول الله صلى الله عليه وسلم لا أدعه: اللهّم اجعلني أعظم شكرك“ إلخ إسناد ضعيف/ فرج: ضعيف (تقدم:2210)

Share this: