احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الطَّوَافِ
باب: طواف کعبہ کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 866
حدثنا سفيان بن وكيع، حدثنا يحيى بن يمان، عن شريك، عن ابي إسحاق، عن عبد الله بن سعيد بن جبير، عن ابيه، عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من طاف بالبيت خمسين مرة، خرج من ذنوبه كيوم ولدته امه ". قال: وفي الباب عن انس، وابن عمر. قال ابو عيسى: حديث ابن عباس حديث غريب، سالت محمدا عن هذا الحديث، فقال: إنما يروى هذا عن ابن عباس قوله.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بیت اللہ کا طواف پچاس بار کیا تو وہ اپنے گناہوں سے اس طرح نکل آئے گا جیسے اسی دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس باب میں انس اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۲- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث غریب ہے،
۳- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: یہ تو ابن عباس سے ان کے اپنے قول سے روایت کیا جاتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 5531) (ضعیف) (سند میں سفیان بن وکیع یحییٰ بن یمان شریک القاضی اور ابواسحاق سبیعی سب میں کلام ہے، صحیح بات یہ ہے کہ یہ ابن عباس کا اپنا قول ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (5102) // ضعيف الجامع الصغير (5682) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(866) إسناده ضعيف ¤ أبوإسحاق عنعن (تقدم:105)

Share this: