احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: باب مَنَاقِبِ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رضى الله عنه
باب: سلمان فارسی رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3797
حدثنا سفيان بن وكيع، حدثنا ابي، عن الحسن بن صالح، عن ابي ربيعة الإيادي، عن الحسن، عن انس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن الجنة لتشتاق إلى ثلاثة: علي , وعمار , وسلمان ". قال: هذا حسن غريب، لا نعرفه إلا من حديث الحسن بن صالح.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت تین آدمیوں کی مشتاق ہے: علی، عمار، اور سلمان رضی الله عنہم کی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف حسن بن صالح کی روایت سے جانتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 532) (ضعیف) (سند میں حسن بن سلم بن صالح الجعلی مجہول، اور ابوربیعہ الإیادی لین الحدیث راوی ہیں، نیز اس کے سارے طرق ضعیف ہیں، ملاحظہ ہو: الضعیفة رقم 2328)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (2329)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3797) إسناده ضعيف ¤ الحسن عنعن (تقدم: 21)

Share this: