احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: باب مَا جَاءَ فِي تَرْقِيعِ الثَّوْبِ
باب: کپڑے میں پیوند لگانے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1780
حدثنا يحيى بن موسى، حدثنا سعيد بن محمد الوراق، وابو يحيى الحماني، قالا: حدثنا صالح بن حسان، عن عروة، عن عائشة قالت: " قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا اردت اللحوق بي فليكفك من الدنيا كزاد الراكب وإياك ومجالسة الاغنياء ولا تستخلقي ثوبا حتى ترقعيه "، قال ابو عيسى: هذا حديث غريب لا نعرفه إلا من حديث صالح بن حسان قال: وسمعت محمدا يقول: صالح بن حسان منكر الحديث، وصالح بن ابي حسان الذي روى عنه ابن ابي ذئب ثقة، قال ابو عيسى: ومعنى قوله وإياك ومجالسة الاغنياء على نحو ما روي عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال: "
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اگر تم (آخرت میں) مجھ سے ملنا چاہتی ہو تو دنیا سے مسافر کے سامان سفر کے برابر حاصل کرنے پر اکتفا کرو، مالداروں کی صحبت سے بچو اور کسی کپڑے کو اس وقت تک پرانا نہ سمجھ یہاں تک کہ اس میں پیوند لگا لو۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- ہم اسے صرف صالح بن حسان کی روایت سے جانتے ہیں،
۳- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا: صالح بن حسان منکر حدیث ہیں اور صالح بن ابی حسان جن سے ابن ابی ذئب نے روایت کی ہے وہ ثقہ ہیں،
۴-

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 16347) (ضعیف جداً) (سند میں ’’ صالح بن حسان ‘‘ متروک ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا، الضعيفة (1294) ، التعليق الرغيب (4 / 98) ، المشكاة (4344 / التحقيق الثاني) // ضعيف الجامع الصغير (1288) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(1780) إسناده ضعيف جدًا ¤ صالح بن حسان : متروك (تق: 2849)

سنن ترمذي حدیث نمبر: 1780M
من راى من فضل عليه في الخلق والرزق فلينظر إلى من هو اسفل منه ممن فضل هو عليه، فإنه اجدر ان لا يزدري نعمة الله عليه " ويروى عن عون بن عبد الله بن عتبة قال: " صحبت الاغنياء فلم ار احدا اكبرهما مني ارى دابة خيرا من دابتي وثوبا خيرا من ثوبي، وصحبت الفقراء فاسترحت ".
‏‏‏‏ امام ترمذی کہتے ہیں:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان «إياك ومجالسة الأغيناء» کا مطلب اسی طرح ہے جیسا کہ ابوہریرہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اس آدمی کو دیکھے جس کو صورت اور رزق میں اس پر فضیلت دی گئی ہو، تو اسے چاہیئے کہ اپنے سے کم تر کو دیکھے جس کے اوپر اس کو فضیلت دی گئی ہے، کیونکہ اس کے لیے مناسب ہے کہ اپنے اوپر کی گئی اللہ کی نعمت کی تحقیر نہ کرے،
۴- عون بن عبداللہ بن عتبہ کہتے ہیں: میں مالداروں کے ساتھ رہا تو اپنے سے زیادہ کسی کو غمزدہ نہیں دیکھا، کیونکہ میں اپنے سے بہتر سواری اور اپنے سے بہتر کپڑا دیکھتا تھا اور جب میں غریبوں کے ساتھ رہا تو میں نے راحت محسوس کی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الترجل 12 (4191)، سنن ابن ماجہ/اللباس 36 (3631)، (تحفة الأشراف: 18011) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا، الضعيفة (1294) ، التعليق الرغيب (4 / 98) ، المشكاة (4344 / التحقيق الثاني) // ضعيف الجامع الصغير (1288) //

Share this: