احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: باب مَا جَاءَ فِي تَرَائِي أَهْلِ الْجَنَّةِ فِي الْغُرَفِ
باب: کمروں اور محلات میں جنتیوں کا ایک دوسرے کو نظر آنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2556
حدثنا سويد بن نصر، اخبرنا عبد الله بن المبارك، اخبرنا فليح بن سليمان، عن هلال بن علي، عن عطاء بن يسار، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " إن اهل الجنة ليتراءون في الغرفة كما تتراءون الكوكب الشرقي او الكوكب الغربي الغارب في الافق والطالع في تفاضل الدرجات " , فقالوا: يا رسول الله اولئك النبيون، قال: " بلى والذي نفسي بيده واقوام آمنوا بالله ورسوله وصدقوا المرسلين " , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرق مراتب کے باوجود ایک دوسرے کو جنتی اسی طرح نظر آئیں گے جیسے مشرقی یا مغربی ستارہ نظر آتا ہے، جو افق میں نکلنے اور ڈوبنے والا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا وہ انبیاء ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: ہاں، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اور وہ لوگ بھی ہوں گے جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور جنہوں نے رسولوں کی تصدیق کی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 14240)، وانظر مسند احمد (2/335، 339) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الروض النضير (2 / 360 - 361) ، التعليق الرغيب (4 / 251)

Share this: