احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

61: باب مِنْهُ
باب: صبح و شام کے اذکار سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3469
حدثنا محمد بن عبد الملك بن ابي الشوارب، حدثنا عبد العزيز بن المختار، عن سهيل بن ابي صالح، عن سمي، عن ابي صالح، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " من قال حين يصبح وحين يمسي: سبحان الله وبحمده مائة مرة لم يات احد يوم القيامة بافضل مما جاء به، إلا احد قال مثل ما قال او زاد عليه ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح غريب.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صبح و شام میں سو (سو) مرتبہ: «سبحان الله وبحمده» کہے، قیامت کے دن کوئی شخص اس سے اچھا عمل لے کر نہیں آئے گا، سوائے اس شخص کے جس نے وہی کہا ہو جو اس نے کہا ہے یا اس سے بھی زیادہ اس نے یہ دعا پڑھی ہو۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الذکر والدعاء 10 (2692)، سنن ابی داود/ الأدب 110 (5091) (تحفة الأشراف: 12560)، و مسند احمد (2/371) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، التعليق الرغيب (1 / 226)

Share this: