احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: باب فِي مِيرَاثِ الْمَوْلَى الأَسْفَلِ
باب: غلام کی میراث کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2106
حدثنا ابن ابي عمر، حدثنا سفيان، عن عمرو بن دينار، عن عوسجة، عن ابن عباس، " ان رجلا مات على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولم يدع وارثا إلا عبدا هو اعتقه، فاعطاه النبي صلى الله عليه وسلم ميراثه "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن، والعمل عند اهل العلم في هذا الباب، إذا مات الرجل، ولم يترك عصبة ان ميراثه يجعل في بيت مال المسلمين.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی مر گیا اور اپنے پیچھے کوئی وارث نہیں چھوڑا سوائے ایک غلام کے جس کو اس نے آزاد کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی غلام کو اس کی میراث دے دی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- اس باب میں اہل علم کا عمل ہے کہ جب کوئی آدمی مر جائے اور اپنے پیچھے کوئی عصبہ نہ چھوڑے تو اس کا مال مسلمانوں کے بیت المال میں جمع کیا جائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الفرائض 8 (2905)، سنن ابن ماجہ/الفرائض 11 (2741) (تحفة الأشراف: 6326) (ضعیف) (سند میں عوسجہ مجہول راوی ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (2741) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (599) ، الإرواء (1669) //

Share this: