احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

71: باب فِي فَضْلِ الْعَجَمِ
باب: عجمیوں کی فضیلت کا بیان
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3932
حدثنا سفيان بن وكيع، حدثنا يحيى بن آدم، عن ابي بكر بن عياش، حدثنا صالح بن ابي صالح مولى عمرو بن حريث، قال: سمعت ابا هريرة، يقول: ذكرت الاعاجم عند النبي صلى الله عليه وسلم، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " لانا بهم او ببعضهم اوثق مني بكم او ببعضكم ". قال ابو عيسى: هذا حديث غريب لا نعرفه إلا من حديث ابي بكر بن عياش، وصالح بن ابي صالح هذا يقال له: صالح بن مهران مولى عمرو بن حريث.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عجم کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: مجھے ان پر یا ان کے بعض لوگوں پر تم سے یا تمہارے بعض لوگوں سے زیادہ اعتماد ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے ہم اسے صرف ابوبکر بن عیاش کی روایت سے جانتے ہیں،
۲- اور صالح بن ابی صالح کو صالح بن مہران مولی عمرو بن حریث بھی کہا جاتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 13502) (ضعیف) (سند میں صالح بن ابی صالح ضعیف راوی ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (6245)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3932) إسناده ضعيف ¤ صالح : ضعيف (تق:2867) وسفيان بن وكيع: ضعيف (تقدم:3082)

Share this: