احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ النَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
باب: اللہ کی راہ (جہاد) میں خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1625
حدثنا ابو كريب، حدثنا الحسين بن علي الجعفي، عن زائدة، عن الركين بن الربيع، عن ابيه، عن يسير بن عميلة، عن خريم بن فاتك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من انفق نفقة في سبيل الله، كتبت له بسبع مائة ضعف "، قال ابو عيسى: وفي الباب، عن ابي هريرة، وهذا حديث حسن، إنما نعرفه من حديث الركين بن الربيع.
خریم بن فاتک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ کے راستے (جہاد) میں کچھ خرچ کیا اس کے لیے سات سو گنا (ثواب) لکھ لیا گیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے، اس حدیث کو ہم رکین بن ربیع ہی کی روایت سے جانتے ہیں،
۲- اس باب میں ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الجہاد 45 (3188)، (تحفة الأشراف: 3526)، و مسند احمد (4/3522، 345، 346) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (3826) ، التعليق الرغيب (2 / 156)

Share this: