احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: باب مَا جَاءَ فِيمَنْ يَشْتَرِي الْعَبْدَ وَيَسْتَغِلُّهُ ثُمَّ يَجِدُ بِهِ عَيْبًا
باب: غلام خریدے اور اس سے مزدوری کرائے پھر اس میں کوئی عیب پا جائے تو کیا کرے؟
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1285
حدثنا محمد بن المثنى، حدثنا عثمان بن عمر، وابو عامر العقدي، عن ابن ابي ذئب، عن مخلد بن خفاف، عن عروة، عن عائشة، " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قضى ان الخراج بالضمان ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح، وقد روي هذا الحديث من غير هذا الوجه، والعمل على هذا عند اهل العلم..
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ کیا کہ فائدے کا استحقاق ضامن ہونے کی بنیاد پر ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- یہ اور بھی سندوں سے مروی ہے،
۳ - اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ البیوع 73 (3508)، سنن النسائی/البیوع 15 (4495)، سنن ابن ماجہ/التجارات 43 (2242 و2243)، التحفة: 1655)، و مسند احمد (6/49، 208، 237) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (2242 - 2243)

Share this: