احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: باب مَا جَاءَ حُفَّتِ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ وَحُفَّتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ
باب: جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے اور جہنم شہوتوں سے گھری ہوئی ہے۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2559
حدثنا عبد الله بن عبد الرحمن، اخبرنا عمرو بن عاصم، اخبرنا حماد بن سلمة، عن حميد، وثابت , عن انس، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " حفت الجنة بالمكاره، وحفت النار بالشهوات " , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب صحيح من هذا الوجه.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے اور جہنم شہوتوں سے گھری ہوئی ہے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن غریب صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنة 1 (2822) (تحفة الأشراف: 329، و 615)، و مسند احمد (3/153، 254، 284) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے جیسے ایک مثال: سخت سردیوں میں نماز فجر وہ بھی جماعت سے کتنی تکلیف دہ ہے، مگر جنت ایسے ہی لوگوں کو ملے گی، اور آنکھ یا شرمگاہ سے حرام لذت کوشی میں کتنی لذت ہے، مگر اس عمل پر اگر توبہ نہ ہو تو جہنم ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: