احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: (باب)
(باب)
قال ابو عيسى: جميع ما في هذا الكتاب من الحديث فهو معمول به. وقد اخذ به بعض اهل العلم ما خلا حديثين:
‏‏‏‏ امام ترمذی کہتے ہیں: اس کتاب (السنن) کی ساری احادیث معمول بہ ہیں، بعض اہل علم نے ان پر عمل کیا ہے، صرف دو حدیثیں اس سے مستثنیٰ ہیں:

1- حديث ابن عباس ان النبي صلى الله عليه وسلم جمع بين الظهر والعصر بالمدينة والمغرب والعشائ من غير خوف ولا مطر.
‏‏‏‏ ۱- ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں خوف اور بارش کے عذر کے بغیر ظہر و عصر اور مغرب و عشاء دونوں کو جمع کر کے ایک ساتھ ادا کیا۔

2-وحديث النبي صلى الله عليه وسلم انه قال:"إذا شرب الخمر فاجلدوه؛ فإن عاد في الرابعة فاقتلوه". وقد بينا علة الحديثين جميعا في الكتاب.
‏‏‏‏ ۲- دوسری حدیث: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جب شرابی شراب پئیے تو اسے کوڑے لگاؤ، چوتھی بار پئیے تو اس کو قتل کر دو۔ ہم نے کتاب السنن میں دونوں حدیثوں کی علت بیان کر دی ہے۔

Share this: