احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: باب مَا جَاءَ فِي مِيرَاثِ الْخَالِ
باب: ماموں کی میراث کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2103
حدثنا بندار، حدثنا ابو احمد الزبيري، حدثنا سفيان، عن عبد الرحمن بن الحارث، عن حكيم بن حكيم بن عباد بن حنيف، عن ابي امامة بن سهل بن حنيف، قال: كتب عمر بن الخطاب إلى ابي عبيدة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " الله ورسوله مولى من لا مولى له، والخال وارث من لا وارث له "، قال ابو عيسى: وفي الباب عن عائشة، والمقدام بن معد يكرب، وهذا حديث حسن صحيح.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی الله عنہ نے ابوعبیدہ رضی الله عنہ کو لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: اللہ اور اس کے رسول ولی (سر پرست) ہیں جس کا کوئی ولی (سر پرست) نہیں ہے اور ماموں اس آدمی کا وارث ہے جس کا کوئی وارث نہیں ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ام المؤمنین عائشہ اور مقدام بن معدیکرب رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الفرائض 9 (2737) (تحفة الأشراف: 10384) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2737)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2103) إسناده ضعيف / جه 2737 ¤ سفيان الثوري عنعن (تقدم: 746) والحديث الآتي (الأصل: 2104 بتحقيقي) يغني عنه

Share this: