احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: باب مَا جَاءَ فِي الأَكْلِ فِي آنِيَةِ الْكُفَّارِ
باب: کفار و مشرکین کے برتنوں میں کھانے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1796
حدثنا زيد بن اخزم الطائي، حدثنا سلم بن قتيبة، حدثنا شعبة، عن ايوب، عن ابي قلابة، عن ابي ثعلبة، قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن قدور المجوس فقال: " انقوها غسلا واطبخوا فيها ونهى عن كل سبع ذي ناب "، قال ابو عيسى: هذا حديث مشهور من حديث ابي ثعلبة وروي عنه من غير هذا الوجه وابو ثعلبة اسمه جرثوم، ويقال جرهم ويقال: ناشب وقد ذكر هذا الحديث، عن ابي قلابة، عن ابي اسماء الرحبي، عن ابي ثعلبة.
ابوثعلبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مجوس کی ہانڈیوں (برتنوں) کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے فرمایا: انہیں دھو کر صاف کرو اور ان میں کھانا پکاؤ، اور آپ نے ہر کچلی دانت والے درندے جانور سے منع فرمایا ۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث ابوثعلبہ کی روایت سے مشہور ہے، ان سے یہ حدیث دوسری سند سے بھی آئی ہے،
۲- ابوثعلبہ کا نام جرثوم ہے، انہیں جرہم اور ناشب بھی کہا گیا ہے،
۳- یہ حدیث «عن أبي قلابة عن أبي أسماء الرحبي عن أبي ثعلبة» کی سند سے بھی بیان کی گئی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم 1464 و 1560 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح ومضى برقم (1620)

Share this: