احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: باب مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ الْيَتِيمِ وَكَفَالَتِهِ
باب: یتیموں پر مہربانی اور ان کی کفالت کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1917
حدثنا سعيد بن يعقوب الطالقاني، حدثنا المعتمر بن سليمان، قال: سمعت ابي يحدث، عن حنش، عن عكرمة، عن ابن عباس، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من قبض يتيما بين المسلمين إلى طعامه وشرابه ادخله الله الجنة البتة إلا ان يعمل ذنبا لا يغفر له "، قال: وفي الباب عن مرة الفهري، وابي هريرة، وابي امامة، وسهل بن سعد، قال ابو عيسى: وحنش هو حسين بن قيس وهو ابو علي الرحبي، وسليمان التيمي، يقول: حنش، وهو ضعيف عند اهل الحديث.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی مسلمان یتیم کو اپنے ساتھ رکھ کر انہیں کھلائے پلائے، تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا، سوائے اس کے کہ وہ ایسا گناہ (شرک) کرے جو مغفرت کے قابل نہ ہو۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- راوی حنش کا نام حسین بن قیس ہے، کنیت ابوعلی رحبی ہے، سلیمان تیمی کہتے ہیں: یہ محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں،
۲- اس باب میں مرہ فہری، ابوہریرہ، ابوامامہ اور سہل بن سعد رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 6027) (ضعیف) (سند میں ’’ حنش ‘‘ یعنی حسین بن قیس ‘‘ متروک الحدیث ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، التعليق الرغيب (3 / 230) ، الضعيفة (5345) // ضعيف الجامع الصغير (5745) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(1917) إسناده ضعيف ¤ حنش متروك (تقدم: 188)

Share this: