احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: باب مَا جَاءَ فِي الْخَلِّ
باب: سرکہ کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1839
حدثنا الحسن بن عرفة، حدثنا مبارك بن سعيد هو اخو سفيان بن سعيد الثوري، عن سفيان، عن ابي الزبير، عن جابر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " نعم الإدام الخل "، قال: وفي الباب عن عائشة، وام هانئ.
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سرکہ کیا ہی بہترین سالن ہے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
اس باب میں عائشہ اور ام ہانی سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة 30 (2052)، سنن ابی داود/ الأطعمة 40 (3820)، سنن النسائی/الأیمان 21 (3827)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 33 (3317)، (تحفة الأشراف: 2758)، و مسند احمد 3/304، 371، 389، 390)، سنن الدارمی/الأطعمة 18 (2092) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے سرکہ کے سالن کی فضیلت ثابت ہوتی ہے، کیونکہ یہ سب کے لیے کم خرچ میں آسانی سے دستیاب ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3316 و 3317)

Share this: