احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

63: باب مِنْهُ
باب:۔۔۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3473
حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا الليث، عن الخليل بن مرة، عن الازهر بن عبد الله، عن تميم الداري، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، انه قال: " من قال: اشهد ان لا إله إلا الله وحده لا شريك له إلها واحدا احدا صمدا لم يتخذ صاحبة ولا ولدا ولم يكن له كفوا احد عشر مرات، كتب الله له اربعين الف الف حسنة ". قال ابو عيسى: هذا حديث غريب، لا نعرفه إلا من هذا الوجه، والخليل بن مرة ليس بالقوي عند اصحاب الحديث، قال محمد بن إسماعيل: هو منكر الحديث.
تمیم الداری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص دس مرتبہ (یہ دعا) «أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له إلها واحدا أحدا صمدا لم يتخذ صاحبة ولا ولدا ولم يكن له كفوا أحد» میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ واحد کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، وہ تنہا اکیلا معبود ہے، بے نیاز ہے، اس نے نہ اپنا کوئی شریک حیات بنایا اور نہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے، اور نہ ہی کوئی اس کے برابر ہے، پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے چار کروڑ نیکیاں لکھتا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے، ہم اس کو صرف اسی سند سے جانتے ہیں،
۲- خلیل بن مرہ محدثین کے یہاں قوی نہیں ہیں اور محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ وہ منکر الحدیث ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 19417) (ضعیف) (سند میں ’’ ابو بشر حلبی ‘‘ مجہول راوی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (3611) // ضعيف الجامع الصغير (5727) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3473) إسناده ضعيف ¤ خليل بن مرة: ضعيف (تقدم:2666)

Share this: