احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: باب مَا جَاءَ فِي الذَّكَاةِ فِي الْحَلْقِ وَاللَّبَّةِ
باب: حلق اور لبہ (سینے کے اوپری حصہ) میں ذبح کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1481
حدثنا هناد , ومحمد بن العلاء , قالا: حدثنا وكيع , عن حماد بن سلمة. ح وحدثنا احمد بن منيع , حدثنا يزيد بن هارون , انبانا حماد بن سلمة , عن ابي العشراء، عن ابيه , قال: قلت: يا رسول الله , اما تكون الذكاة إلا في الحلق واللبة , قال: " لو طعنت في فخذها لاجزا عنك " , قال احمد بن منيع , قال يزيد بن هارون: هذا في الضرورة , قال: وفي الباب , عن رافع بن خديج , قال ابو عيسى: هذا حديث غريب , لا نعرفه إلا من حديث حماد بن سلمة , ولا نعرف لابي العشراء , عن ابيه , غير هذا الحديث , واختلفوا في اسم ابي العشراء , فقال بعضهم: اسمه اسامة بن قهطم , ويقال: اسمه يسار بن برز , ويقال: ابن بلز ويقال: اسمه عطارد نسب إلى جده.
ابوالعشراء کے والد اسامہ بن مالک سے روایت ہے کہ میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا ذبح (شرعی) صرف حلق اور لبہ ہی میں ہو گا؟ آپ نے فرمایا: اگر اس کی ران میں بھی تیر مار دو تو کافی ہو گا، یزید بن ہارون کہتے ہیں: یہ حکم ضرورت کے ساتھ خاص ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف حماد بن سلمہ ہی کی روایت سے جانتے ہیں،
۲- اس حدیث کے علاوہ ابو العشراء کی کوئی اور حدیث ان کے باپ سے ہم نہیں جانتے ہیں، ابوالعشراء کے نام کے سلسلے میں اختلاف ہے: بعض لوگ کہتے ہیں: ان کا نام اسامہ بن قھطم ہے، اور کہا جاتا ہے ان کا نام یسار بن برز ہے اور ابن بلز بھی کہا جاتا ہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان کا نام عطارد ہے دادا کی طرف ان کی نسبت کی گئی ہے،
۳- اس باب میں رافع بن خدیج سے بھی روایت آئی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الضحایا 16 (2825)، سنن النسائی/الضحایا 25 (4413)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 9 (3184)، (تحفة الأشراف: 15694) و مسند احمد (4/334)، سنن الدارمی/الأضاحي 12 (2015) (ضعیف) (سند میں ’’ ابوالعشراء ‘‘ مجہول ہیں، ان کے والد بھی مجہول ہیں مگر صحابی ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (3184)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(1481) إسناده ضعيف / د 2825، ن 4413، جه 3184

Share this: