احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

67: باب مِنْهُ
باب:۔۔۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3480
حدثنا ابو كريب، حدثنا معاوية بن هشام، عن حمزة الزيات، عن حبيب بن ابي ثابت، عن عروة، عن عائشة، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " اللهم عافني في جسدي وعافني في بصري واجعله الوارث مني، لا إله إلا الله الحليم الكريم سبحان الله رب العرش العظيم والحمد لله رب العالمين ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب قال: سمعت محمدا، يقول: حبيب بن ابي ثابت لم يسمع من عروة بن الزبير شيئا، وحبيب بن ابي ثابت هو حبيب بن قيس بن دينار وقد ادرك عمر، وابن عباس، والله اعلم.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے: «اللهم عافني في جسدي وعافني في بصري واجعله الوارث مني لا إله إلا الله الحليم الكريم سبحان الله رب العرش العظيم والحمد لله رب العالمين» اے اللہ! تو مجھے میرے جسم میں عافیت عطا کر (یعنی مجھے صحت دے) اور مجھے عافیت دے میری نگاہوں میں (یعنی میری بینائی صحیح سالم رکھ) اور اسے (یعنی میری نگاہ کو) آخری وقت تک (یعنی بصارت کو باقی و قائم رکھ چاہے اور کسی چیز میں اضم حلال اور زوال آ جائے تو آ جائے) کوئی معبود برحق نہیں ہے سوائے اللہ کے جو حلیم اور کریم ہے، پاک ہے اللہ عرش عظیم والا اور تمام تعریفیں اس اللہ کے ہیں جو سارے جہان کا رب ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ حبیب بن ابی ثابت نے عروہ بن زبیر سے کچھ بھی نہیں سنا ہے، اللہ بہتر جانتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 17374) (ضعیف الإسناد) (سند میں ’’ حبیب بن ابی ثابت ‘‘ کا عروہ سے بالکل سماع نہیں ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد // ضعيف الجامع الصغير (1211) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3480) إسناده ضعيف ¤ حبيب عنعن (تقدم:241)

Share this: