احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

137: بَاب لِيَسْأَلْ الْحَاجَةَ مَهْمَا صَغُرَتْ​
باب: چھوٹی سے چھوٹی ضرورت بھی اللہ ہی سے مانگی جائے
حدثنا ابو داود سليمان بن الاشعث السجزي، حدثنا قطن البصري، اخبرنا جعفر بن سليمان، عن ثابت، عن انس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ليسال احدكم ربه حاجته كلها حتى يسال شسع نعله إذا انقطع ". قال ابو عيسى: هذا غريب، وروى غير واحد هذا الحديث عن جعفر بن سليمان، عن ثابت البناني، عن النبي صلى الله عليه وسلم، ولم يذكروا فيه عن انس.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک اپنی ساری حاجتیں اور ضرورتیں اپنے رب سے مانگے، یہاں تک کہ جوتے کا تسمہ اگر ٹوٹ جائے تو اسے بھی اللہ ہی سے مانگے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- کئی اور راویوں نے یہ حدیث جعفر بن سلیمان سے اور جعفر نے ثابت بنانی کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے، لیکن اس روایت میں انس رضی الله عنہ کے واسطہ کا ذکر نہیں ہے (یعنی مرسلاً روایت کی ہے جو آگے آ رہی ہے)۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 276) (ضعیف) (اس روایت کا مرسل (بدون ذکر انس) ہونا ہی زیادہ صحیح ہے، اس کے راوی ’’ قطن بن نسیر ‘‘ روایت میں غلطیاں کر جاتے تھے، یہ انہی کی غلطی ہے کہ مرفوعا روایت کر سنن الدارمی/ ہے ملاحظہ ہو: الضعیفة رقم: 1362)

Share this: