احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: باب وَمِنْ سُورَةِ الْمُؤْمِنِ
باب: سورۃ مومن سے بعض آیات کی تفسیر۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3247
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، حدثنا سفيان، عن منصور والاعمش، عن ذر، عن يسيع الحضرمي، عن النعمان بن بشير، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: " الدعاء هو العبادة، ثم قرا: وقال ربكم ادعوني استجب لكم إن الذين يستكبرون عن عبادتي سيدخلون جهنم داخرين سورة غافر آية 60 ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: دعا ہی عبادت ہے، پھر آپ نے آیت: «وقال ربكم ادعوني أستجب لكم إن الذين يستكبرون عن عبادتي سيدخلون جهنم داخرين» (غافر: 60) ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم 2969 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: تمہارے رب نے فرمایا: مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ جو لوگ بڑا بن کر میری عبادت (دعا) سے منہ پھیرتے ہیں وہ ذلت خواری کے ساتھ جہنم میں جائیں گے (المؤمن: ۶۰)۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3828)

Share this: