احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: باب
باب
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3676
حدثنا عبد بن حميد، حدثنا يعقوب بن إبراهيم بن سعد، قال: حدثنا ابي، عن ابيه، قال: اخبرني محمد بن جبير بن مطعم، عن ابيه جبير بن مطعم، اخبره ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اتته امراة , فكلمته في شيء , وامرها بامر، فقالت: ارايت يا رسول الله إن لم اجدك ؟ قال: " فإن لم تجديني فائتي ابا بكر ". قال ابو عيسى: هذا صحيح غريب هذا الوجه.
جبیر بن مطعم رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت نے آ کر کسی مسئلہ میں آپ سے بات کی اور آپ نے اسے کسی بات کا حکم دیا تو وہ بولی: مجھے بتائیے اللہ کے رسول! اگر میں آپ کو نہ پاؤں؟ (تو کس کے پاس جاؤں) آپ نے فرمایا: اگر تم مجھے نہ پانا تو ابوبکر کے پاس جانا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے صحیح غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/فضائل الصحابة 5 (3659)، والأحکام 51 (7220)، والاعتصام 25 (7360)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 1 (2386) (تحفة الأشراف: 3192) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے جانشین ابوبکر رضی الله عنہ کے ہونے کی پیشین گوئی، اور ان کو اپنا جانشین بنانے کا لوگوں کو اشارہ ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: