احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: باب مَا جَاءَ فِي عِيَادَةِ الْمَرِيضِ
باب: مریض کی عیادت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 967
حدثنا حميد بن مسعدة، حدثنا يزيد بن زريع، حدثنا خالد الحذاء، عن ابي قلابة، عن ابي اسماء الرحبي، عن ثوبان، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " إن المسلم إذا عاد اخاه المسلم لم يزل في خرفة الجنة ". وفي الباب: عن علي، وابي موسى، والبراء، وابي هريرة، وانس، وجابر. قال ابو عيسى: حديث ثوبان حديث حسن صحيح، وروى ابو غفار، وعاصم الاحول هذا الحديث، عن ابي قلابة، عن ابي الاشعث، عن ابي اسماء، عن ثوبان، عن النبي صلى الله عليه وسلم نحوه، وسمعت محمدا، يقول: من روى هذا الحديث عن ابي الاشعث، عن ابي اسماء فهو اصح، قال محمد: واحاديث ابي قلابة إنما هي عن ابي اسماء، إلا هذا الحديث فهو عندي عن ابي الاشعث، عن ابي اسماء.
ثوبان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے تو وہ برابر جنت میں پھل چنتا رہتا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ثوبان کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- ابوغفار اور عاصم احول نے یہ حدیث بطریق: «عن أبي قلابة عن أبي الأشعث عن أبي أسماء عن ثوبان عن النبي صلى الله عليه وسلم» روایت کی ہے،
۳- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا کہ جس نے یہ حدیث بطریق: «عن أبي الأشعث عن أبي أسماء» روایت کی ہے وہ زیادہ صحیح ہے،
۴- محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: ابوقلابہ کی حدیثیں ابواسماء ہی سے مروی ہیں سوائے اس حدیث کے یہ میرے نزدیک بطریق: «عن أبي الأشعث عن أبي أسماء» مروی ہے،
۵- اس باب میں علی، ابوموسیٰ، براء، ابوہریرہ، انس اور جابر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/البروالصلة 13 (2568)، (تحفة الأشراف: 2105)، مسند احمد (5/277، 281، 281، 283، 284) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: