احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: باب مَا جَاءَ فِي أَدَبِ الْخَادِمِ
باب: خادم کے ساتھ سلوک کرنے کے آداب کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1950
حدثنا احمد بن محمد، اخبرنا عبد الله بن المبارك، عن سفيان، عن ابي هارون العبدي: عن ابي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا ضرب احدكم خادمه فذكر الله فارفعوا ايديكم "، قال ابو عيسى: وابو هارون العبدي اسمه عمارة بن جوين، قال: قال ابو بكر العطار، قال لعلي بن المديني: قال يحيى بن سعيد: ضعف شعبة ابا هارون العبدي، قال يحيى: وما زال ابن عون يروي عن ابي هارون حتى مات.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنے خادم کو مارے اور وہ (خادم) اللہ کا نام لے لے تو تم اپنے ہاتھوں کو روک لو۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
راوی ابوہارون عبدی کا نام عمارہ بن جوین ہے، ابوبکر عطار نے یحییٰ بن سعید کا یہ قول نقل کیا کہ شعبہ نے ابوہارون عبدی کی تضعیف کی ہے، یحییٰ کہتے ہیں: ابن عون ہمیشہ ابوہارون سے روایت کرتے رہے یہاں تک کہ ان کی وفات ہو گئی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4263) (ضعیف) (سند میں ’’ ابو ہارون عمارة بن جوین عبدی ‘‘ متروک الحدیث راوی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف (1441) // ضعيف الجامع الصغير (582)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(1950) إسناده ضعيف جدًا ¤ أبو ھارون العبدي: متروك ومنھم من كذبه ،شيعي (تق: 4840)

Share this: