احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: باب مَا ذُكِرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصُّلْحِ بَيْنَ النَّاسِ
باب: لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے سلسلے میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے ارشادات۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1352
حدثنا الحسن بن علي الخلال , حدثنا ابو عامر العقدي، حدثنا كثير بن عبد الله بن عمرو بن عوف المزني , عن ابيه , عن جده , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " الصلح جائز بين المسلمين , إلا صلحا حرم حلالا , او احل حراما , والمسلمون على شروطهم إلا شرطا حرم حلالا , او احل حراما ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
عمرو بن عوف مزنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صلح مسلمان کے درمیان نافذ ہو گی سوائے ایسی صلح کے جو کسی حلال کو حرام کر دے یا کسی حرام کو حلال۔ اور مسلمان اپنی شرطوں کے پابند ہیں۔ سوائے ایسی شرط کے جو کسی حلال کو حرام کر دے یا کسی حرام کو حلال۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأحکام 23 (2353)، (تحفة الأشراف: 10775) (صحیح) (شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ورنہ ’’ کثیر بن عبداللہ ‘‘ ضعیف راوی ہیں، دیکھئے: الارواء رقم 1303)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2353)

Share this: