احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: باب مِنْهُ
باب: سوتے وقت قرآن پڑھنے سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3403
حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا ابو داود، قال: اخبرنا شعبة، عن ابي إسحاق، عن رجل، عن فروة بن نوفل رضي الله عنه، انه اتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، علمني شيئا اقوله إذا اويت إلى فراشي، قال: " اقرا قل يا ايها الكافرون فإنها براءة من الشرك "، قال شعبة: احيانا يقول مرة واحيانا لا يقولها،
فروہ بن نوفل رضی الله عنہ ۱؎ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر انہوں نے کہا: اور کہا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے جسے میں جب اپنے بستر پر جانے لگوں تو پڑھ لیا کروں، آپ نے فرمایا: «قل يا أيها الكافرون» پڑھ لیا کرو، کیونکہ اس سورۃ میں شرک سے برأۃ (نجات) ہے۔ شعبہ کہتے ہیں: (ہمارے استاذ) ابواسحاق کبھی کہتے ہیں کہ سورۃ «قل يا أيها الكافرون» ایک بار پڑھ لیا کرو، اور کبھی ایک بار کا ذکر نہیں کرتے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف، وانظر مایأتي (تحفة الأشراف: 11025) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: تحقیقی بات ہے کہ فروہ کے باپ نوفل الاشجعی صحابی ہیں آگے سندوں سے مؤلف یہ حدیث نوفل کی مسند سے ذکر کر رہے ہیں، وہی صحیح ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، التعليق الرغيب (1 / 209)

سنن ترمذي حدیث نمبر: 3403M
حدثنا موسى بن حزام، اخبرنا يحيى بن آدم، عن إسرائيل، عن ابي إسحاق، عن فروة بن نوفل، عن ابيه، انه اتى النبي صلى الله عليه وسلم، فذكر نحوه، بمعناه وهذا اصح ابو عيسى وروى زهير هذا الحديث، عن ابي إسحاق، عن فروة بن نوفل، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم نحوه، وهذا اشبه واصح من حديث شعبة، قد اضطرب اصحاب ابي إسحاق في هذا الحديث، وقد روي هذا الحديث من غير هذا الوجه وقد رواه عبد الرحمن بن نوفل، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وعبد الرحمن هو اخو فروة بن نوفل.
اسرائیل نے ابواسحاق سے، اور ابواسحاق نے فروہ بن نوفل سے، فروہ نے اپنے والد نوفل سے روایت کی ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، پھر آگے انہوں نے اس سے پہلی حدیث کے ہم معنی حدیث ذکر کی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اور یہ روایت زیادہ صحیح ہے،
۲- نیز زہیر نے یہ حدیث ابواسحاق سے، ابواسحاق نے فروہ بن نوفل سے، فروہ نے اپنے والد نوفل سے، اور نوفل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کی ہے، اور یہ روایت شعبہ کی روایت سے زیادہ مشابہ اور زیادہ صحیح ہے۔ اور ابواسحاق کے اصحاب (شاگرد) اس حدیث میں مضطرب ہیں،
۳- یہ حدیث اس سند کے علاوہ دوسری سندوں سے بھی آئی ہے، اس حدیث کو عبدالرحمٰن بن نوفل نے بھی اپنے باپ (نوفل) سے اور نوفل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے، اور عبدالرحمٰن یہ عروہ بن نوفل کے بھائی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأدب 107 (5055)، سنن النسائی/عمل الیوم والیلة 230 (801) (تحفة الأشراف: 11718)، و مسند احمد (5/456)، وسنن الدارمی/فضائل القرآن 22 (3470) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، التعليق الرغيب (1 / 209)

Share this: