احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: باب مَا جَاءَ فِي قَبُولِ الْهَدِيَّةِ وَالْمُكَافَأَةِ عَلَيْهَا
باب: ہدیہ قبول کرنے اور اس کا بدلہ دینے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1953
حدثنا يحيى بن اكثم، وعلي بن خشرم، قالا: حدثنا عيسى بن يونس، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة، ان النبي صلى الله عليه وسلم: " كان يقبل الهدية، ويثيب عليها "، وفي الباب عن ابي هريرة، وانس، وابن عمر، وجابر، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب صحيح من هذا الوجه، لا نعرفه مرفوعا إلا من حديث عيسى بن يونس، عن هشام.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ قبول کرتے تھے اور اس کا بدلہ دیتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب صحیح ہے،
۲- ہم اسے صرف عیسیٰ بن یونس کی روایت سے جانتے ہیں، جسے وہ ہشام سے روایت کرتے ہیں،
۳- اس باب میں ابوہریرہ، انس، ابن عمر اور جابر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الہبة 11 (2585)، سنن ابی داود/ البیوع 82 (3537) (تحفة الأشراف: 17133) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (1603)

Share this: