احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: باب وَمِنْ سُورَةِ لُقْمَانَ
باب: سورۃ لقمان سے بعض آیات کی تفسیر۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3195
حدثنا قتيبة، حدثنا بكر بن مضر، عن عبيد الله بن زحر، عن علي بن يزيد، عن القاسم بن عبد الرحمن وهو عبد الرحمن مولى عبد الرحمن، عن ابي امامة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " لا تبيعوا القينات ولا تشتروهن ولا تعلموهن ولا خير في تجارة فيهن وثمنهن حرام، وفي مثل هذا انزلت عليه هذه الآية: ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله سورة لقمان آية 6 إلى آخر الآية ". قال ابو عيسى: هذا حديث غريب إنما يروى من حديث القاسم، عن ابي امامة، والقاسم ثقة، وعلي بن يزيد يضعف في الحديث، قال: سمعت محمد بن إسماعيل، يقول: القاسم ثقة، وعلي بن يزيد يضعف.
ابوامامہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گانے والی لونڈیاں نہ بیچو، نہ انہیں خریدو اور نہ انہیں گانا بجانا سکھاؤ، ان کی تجارت میں کوئی بہتری نہیں ہے، ان کی قیمت حرام ہے، ایسے ہی مواقع کے لیے آپ پر آیت «ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله» بعض لوگ ایسے ہیں جو لہو و لعب کی چیزیں خریدتے ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے بھٹکا دیں (لقمان: ۶)، آخر تک نازل ہوئی ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- یہ حدیث قاسم سے ابوامامہ کے واسطہ سے مروی ہے، قاسم ثقہ ہیں اور علی بن یزید میں ضعیف سمجھے جاتے ہیں، یہ میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے ہوئے سنا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم 1282 (ضعیف)

قال الشيخ الألباني: حسن ومضى برقم (1305)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3195) إسناده ضعيف / تقدم:1282

Share this: