7: باب مَا جَاءَ فِي الاِنْتِبَاذِ فِي السِّقَاءِ
باب: مشک میں نبیذ بنانے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1871
حدثنا محمد بن المثنى، حدثنا عبد الوهاب الثقفي، عن يونس بن عبيد، عن الحسن البصري، عن امه، عن عائشة , قالت: " كنا ننبذ لرسول الله صلى الله عليه وسلم في سقاء توكا في اعلاه له عزلاء ننبذه غدوة ويشربه عشاء وننبذه عشاء ويشربه غدوة "، قال: وفي الباب عن جابر، وابي سعيد، وابن عباس، قال ابو عيسى: هذا حديث غريب لا نعرفه من حديث يونس بن عبيد من غير هذا الوجه، عن عائشة ايضا.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشک میں نبیذ بناتے تھے، اس کے اوپر کا منہ بند کر دیا جاتا تھا، اس کے نیچے ایک سوراخ ہوتا تھا، ہم صبح میں نبیذ کو بھگوتے تھے تو آپ شام کو پیتے تھے اور شام کو بھگوتے تھے تو آپ صبح کو پیتے تھے
۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے یونس بن عبید کی روایت سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں،
۲- عائشہ رضی الله عنہا سے یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی آئی ہے،
۳- اس باب میں جابر، ابوسعید اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة 9 (1005)، سنن ابی داود/ الأشربة 10 (3711)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 12 (3398)، (تحفة الأشراف: 7836) (صحیح)
وضاحت: ۱؎: غرضیکہ نبیذ کو اس کے برتن میں زیادہ وقت نہیں دیا جاتا تھا مبادا اس میں کہیں نشہ نہ پیدا ہو جائے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3398)