احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: باب مَا جَاءَ فِي الْمَشْىِ يَوْمَ الْعِيدِ
باب: عید کے دن پیدل چلنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 530
حدثنا إسماعيل بن موسى الفزاري، حدثنا شريك، عن ابي إسحاق، عن الحارث، عن علي بن ابي طالب، قال: " من السنة ان تخرج إلى العيد ماشيا وان تاكل شيئا قبل ان تخرج ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن. والعمل على هذا الحديث عند اكثر اهل العلم يستحبون ان يخرج الرجل إلى العيد ماشيا وان ياكل شيئا قبل ان يخرج لصلاة الفطر. قال ابو عيسى: ويستحب ان لا يركب إلا من عذر.
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ عید کے لیے پیدل جانا اور نکلنے سے پہلے کچھ کھا لینا سنت ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- اکثر اہل علم کا اسی حدیث پر عمل ہے وہ مستحب سمجھتے ہیں کہ آدمی عید کے لیے پیدل جائے اور عید الفطر کی نماز کے لیے نکلنے سے پہلے کچھ کھا لے،
۳- مستحب یہ ہے کہ آدمی بلا عذر سوار ہو کر نہ جائے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الإقامة 161 (الشق الأول فقط) (تحفة الأشراف: 10042) (حسن) (سند میں حارث اعور ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے)

قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (1294 - 1297)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(530) ضعيف /جه 1296 ¤ فيه علل منھا ضعف الحارث الأعور (تقدم:282) وعنعنة أبى إسحاق و شريك القاضي (تقدما:107، 112) وللحديث شواھد ضعيفة

Share this: