احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: باب مَنَاقِبِ أَبِي ذَرٍّ رضى الله عنه
باب: ابوذر رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3801
حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا ابن نمير، عن الاعمش، عن عثمان بن عمير وهو ابو اليقظان، عن ابي حرب بن ابي الاسود الديلي، عن عبد الله بن عمرو، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " ما اظلت الخضراء، ولا اقلت الغبراء اصدق من ابي ذر ". قال: وفي الباب، عن ابي الدرداء، وابي ذر، قال: وهذا حسن.
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: آسمان نے کسی پر سایہ نہیں کیا اور نہ زمین نے اپنے اوپر کسی کو پناہ دی جو ابوذر رضی الله عنہ سے زیادہ سچا ہو ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- اس باب میں ابو الدرداء اور ابوذر سے حدیثیں آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/المقدمة 11 (156) (تحفة الأشراف: 8957)، و مسند احمد (2/163، 175) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے ابوذر رضی الله عنہ کی سچائی سے متعلق مبالغہ اور تاکید مقصود ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (156)

Share this: