احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: باب مِنْهُ
باب:۔۔۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2479
حدثنا حدثنا قتيبة، حدثنا ابو عوانة، عن قتادة، عن ابي بردة بن ابي موسى , عن ابيه، قال: " يا بني لو رايتنا ونحن مع رسول الله صلى الله عليه وسلم واصابتنا السماء لحسبت ان ريحنا ريح الضان " , قال ابو عيسى: هذا حديث صحيح، ومعنى هذا الحديث انه كان ثيابهم الصوف فإذا اصابهم المطر يجيء من ثيابهم ريح الضان.
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے کہا: اے میرے بیٹے! اگر تم ہمیں اس وقت دیکھتے جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور ہمیں بارش نصیب ہوتی تھی تو تم خیال کرتے کہ ہماری بو بھیڑ کی بو جیسی ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث صحیح ہے،
۲- اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ صحابہ کے کپڑے اون کے ہوتے تھے، جب اس پر بارش کا پانی پڑتا تو اس سے بھیڑ کی جیسی بو آنے لگتی تھی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ اللباس 6 (4033)، سنن ابن ماجہ/اللباس 4 (3562) (تحفة الأشراف: 9126) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس وقت اون کا کپڑا موٹا جھوٹا ہوتا تھا، جیسا گڈریوں کا ہوتا ہے، آج کل کا قیمتی اونی کپڑا مراد نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3562)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2479) إسناده ضعيف / د 4033، جه 3562

Share this: