20: باب مَا جَاءَ فِي رِضَا الْمُصَدِّقِ
باب: زکاۃ وصول کرنے والے کی رضا مندی کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 647
حدثنا علي بن حجر، اخبرنا محمد بن يزيد، عن مجالد، عن الشعبي، عن جرير، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " إذا اتاكم المصدق فلا يفارقنكم إلا عن رضا ".
جریر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب زکاۃ وصول کرنے والا تمہارے پاس آئے تو وہ تم سے راضی اور خوش ہو کر ہی جدا ہو“۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزکاة 55 (989)، سنن النسائی/الزکاة 14 (2463)، سنن ابن ماجہ/الزکاة 11 (1802)، (تحفة الأشراف: 3215)، مسند احمد (4/360، 361، 364، 365) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1802)